اٹھ بے شرم : طارق جمیل صاحب آئے ہیں اور تم سویا ہوا ہے ۔۔

پشاور (ویب ڈیسک) معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل کی ایک مداح سے ٹریفک سگنل پر ہونے والی گفتگو کی ویڈیو سامنے آگئی۔مولانا طارق جمیل اپنی گاڑی میں ٹریفک سگنل پر رکے تو قریبی گاڑی والے نے ان سے گفتگو شروع کردی۔ شہری نے بتایا کہ اس نے بچپن میں اس وقت مولانا طارق

جمیل کا بیان سنا تھا جب وہ حاجی دلاور کے حجرے میں آئے تھے۔ ” جب آپ آئے تو میں سویا ہوا تھا، ابو نے تھپڑ لگا کر جگایا کہ تم سوئے ہوئے ہو ادھر طارق جمیل صاحب آئے ہوئے ہیں۔”شہری نے مولانا طارق جمیل کو چائے کی آفر بھی کی اور کہا کہ چائے پینے میں صرف پانچ منٹ لگیں گے تاہم مولانا نے جلدی کے باعث مسکراہٹ کے ساتھ اس کی یہ پیشکش رد کردی۔

Comments are closed.