اپنا سامان پیک کر لو اور دھیان رکھنا کوئی چیز وزیراعظم ہاؤس میں رہ نہ جائے ۔۔۔۔۔۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور مجھے ابو بچاؤمہم کے طعنے دئیے جاتے ہیں ،آج پورے پاکستان نے بیٹا بچاﺅ مہم دیکھی ،آج عمران خان نے جھوٹا اعتماد کا ووٹ حاصل کیا ،تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی سے زبردستی اعتماد کا ووٹ لیا گیا ۔

اسلام آباد میں پی ڈی ایم رہنماﺅں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی ایک سیٹ کیا جیتے ان کے دماغی توازن خراب ہوگئے اور ان پر پاگل پن سوار ہوگیا، عمران خان کو عوامی عدالت میں شکست ہوئی، انہیں بچانے والے اب عوام کا فیصلہ مان لیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا جانا ٹھہر گیا ،وہ اچھی سی پیکنگ کرلیں ،وزیراعظم ہاوس میں کوئی چیز نہ چھوڑیں ۔مریم نواز نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی،مصدق ملک،مریم اورنگزیب ،کو کہنا چاہتی ہوں سر فخر سے بلند ہو گیا جس طرح کرائے کشوں کا مقابلہ کیا ،قوم کو بتا دیا عوام کے نمائندے چند درجن غنڈوں پر بھاری ہوتے ہیں ،شیر شیر ہوتا ہے ،گیدڑ گیدڑ ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں ٹی وی پر جب یہ مناظر دیکھ رہی تھی مجھے حیرت نہیں ہوئی کیونکہ گیدڑ کی جب موت آتی ہے تو وہ شہر کی طرف بھاگتا ہے ۔مسلم لیگ ن کی رہنما نے کہا کہ یہ اپوزیشن میں تھے تب بھی اسطرح ہی شر پھیلاتے تھے ،آج جھوٹا اعتماد کا ووٹ لے لیا لیکن ان کے دن کم ہے ۔مریم نواز نے کہا کہ مریم اورنگزیب کے ساتھ جو ہوا پوری قوم نے دیکھا ،پاکستان کی ہر ماں ، بیٹی کا سر شرم سے جھک گیا ہو گا ۔احسن اقبال پر جوتا اچھالنے سے متعلق انہوں نے کہا کہ احسن اقبال پر جوتا پھینکا ،اب آپ کے دن گنے ہوئے ہیں یہ حفاظتی حصار میں آتے جاتے ہیں وہ جلد وہ لے لی جائے گی،محافظوں کے بغیر ذرا نکل کر دیکھیں 22کروڑ عوام جوتا لے کر تیار بیٹھے ہیں ،ہم اخلاقیات اور اقدار کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کے سپورٹرز نے بھی جوتے پہنے ہوئے ہیں اور خواتین سپورٹرز نے ہیل کے جوتے پہنے ہوئے ہیں اورتمہاری گردنوں پر بھی دماغ سے خالی سر ہیں ،جو آج جو ہوا مسلم لیگ ن اس کو نہیں بھولے گی ۔

Comments are closed.