اپنی اوقات پتہ چل گئی یا نہیں ۔۔۔۔؟؟؟

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت ضمنی الیکشن کے دوران کھل کرسامنے آگئی، ہار کے بعد حکمرانوں کو اپنی حیثیت کا پتہ چل گیا ہےڈسکہ روانگی سے قبل جاتی امرا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ

ڈسکہ کےعوام نےجمہوریت کی لڑائی لڑی، ووٹ کو عزت دی، عوام نے آٹا اور چینی چوروں کو مسترد کردیا، ان کو عوام میں اپنے مقام کا پتا چل جانا چاہیے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں حکمران بے نقاب ہوگئے، عوام کو سمجھ آگئی کہ 2018 میں ان کے ووٹ کیسے چوری کئے گئے، اور کس طرح انتخابات 2018 میں عمران خان کو مسلط کیاگیا، کچھ نہ ملا تو پریزائیڈنگ آفیسر کو لے جایاگیا، کیوں کہ انہوں نے بکنے سے انکار کردیا تھا، 20 پولنگ اسٹیشنز پر رزلٹ تبدیل کیاگیا، حکومت تمام ہتھکنڈوں کےباوجودڈسکہ میں ہاری، اگرپتہ ہوتاہےحکومت کوجانیں چا ہیں تو ڈسکہ کی سیٹ ویسے ہی دے دیتے۔لیگی رہنما نے کہا کہ چاروں صوبوں کے عوام نے حکمرانوں کو بری طرح مسترد کردیا، عوام نے بدترین دھاندلی کےباوجود حکمرانوں کو اوقات یاد دلادی، پی ٹی آئی کابہت جلدشیرازہ بکھرنےوالاہے، کاکوئی مستقبل نہیں رہا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *