اپنی رائے ضرور دیں

کراچی (ویب ڈیسک)ُنجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجدملہی نے کہا ہے کہ ہمیں یقین ہے کامیابی ہمارے ماتھے کا جھومر بنے گی، مسلم لیگ نون کی امیدوار نوشین گیلانی نے کہا کہ پی ٹی آئی ہوائی باتیں کرتی ہے ،ڈسکہ 75نون لیگ

کا قلعہ ہے، ڈی پی او سیالکوٹ عبدالغفار قیصرانی نے کہا کہ عوام کو پیغام دیں گے یقین رکھیں کوئی بدنظمی نہیں ہوگی۔میزبان منیب فاروق نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ ڈسکہ الیکشن کو کالعدم قرار دیا گیا اور یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے بعد سپریم کورٹ پہنچااوراب پھر فیصلہ عوام کی عدالت میں دس اپریل کو ہوگا ۔تین سو ساٹھ پولنگ اسٹیشن میں سے تین سو سینتیس کا رزلٹ آیا اور 23 متنازع قراردیئے گئے ۔اس حلقے میں طلسماتی دھند نے عملے اوران کے موبائل فون کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔دونوں جماعتوں کی طرف سے اس نشست کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا گیا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.