اپنے ووٹ بنک کی حفاظت کیسے کریں گے ؟

لاہور (ویب ڈیسک) تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی نے کہا ہے کہ کسی مہذب چور، لٹیرے کو ووٹ نہیں دینا بلکہ اپنے ووٹ پر پہرہ دینا ہے۔خانیوال میں صوبائی حلقے 206 کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں جلسے سے خطاب میں سعد رضوی نے کارکنوں سے کہا

کہ پولنگ والے دن فارم 45 لیے بغیر واپس نہیں آنا۔انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت صلی اللّٰہ علیہ وسلم اور دین کی سربلندی کے لیے میدان میں آئے ہیں۔ٹی ایل پی سربراہ نے مزید کہا کہ ملکی سلامتی اور ترقی ہمیشہ ترجیح رہی ہے، حق پر کھڑے ہونے کا تصور 365 دن کا ہے، گھبرانا اور ڈرنا نہیں ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ ہمارا ووٹ دو نمبر ہے نہ ہماری جماعت دو نمبر ہے، اپنا حق لے کر پورا سال کھڑے ہوں گے۔سعد رضوی نے یہ بھی کہا کہ آنکھیں کھلی رکھنی ہیں کسی کو کچھ نہیں کہنا، پُرامن رہنا ہے، کسی مہذب چور کو ووٹ نہیں دینا اور اپنے ووٹ پر پہرہ دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولنگ کے دن فارم 45 لیے بغیر واپس نہیں آنا چاہے جتنا بھی وقت لگ جائے۔