اپوزیشن کے ارکان اسمبلی استعفے دیتے ہوئے اسمبلیوں کے کس بنیادی اصول سے لاعلم نکلے ؟

 لاہور(ویب ڈیسک) پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک زور پکڑنے لگی۔قیادت کے حکم پر ارکان اسمبلیوں نے استعفے اپنی اپنی پارٹی کے قائدین کو پیش کرنے شروع کر دئیے۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے ایم پی اے علی حیدر گیلانی اور سید حسن مرتضیٰ نے اپنے استعفے چیئرمین پیپلزپارٹی

بلاول بھٹو کو پیش کردئیے۔ دوسری جانب کئی اراکین اسمبلی مستعفی ہونے کے طریقہ کار سے ہی لاعلم نکلے، رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر،صہیب بھرت، سیف کھوکھر کو استعفے کے طریقہ کار کا علم ہی نہیں، بلال تارڑ،عنیزہ فاطمہ سمیت دیگر رولز آف پروسیجر سے لاعلم نکلے، کئی ارکان نے ٹائپ شدہ استعفے اسپیکر ز اور قیادت کے نام بھجوائے حالانکہ مستعفی ہونے کے لیے استعفیٰ ہاتھ سے لکھنے کی شرط ہے اورپرنٹ شدہ استعفیٰ قابل قبول نہیں ہوتا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.