اکشے کمار بازی لے گئے

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ ایکشن ہیرو اکشے کمار نے بھارت میں پھیلی عالمی وبا کورونا کے خلاف اقدامات کرنے کے لیے ایک کروڑ روپےکی مالی امداد پیش کر دی۔ اکشے کمار نے سابق کرکٹر اور سیاستدان گوتھم گھمبیر کی فاؤنڈیشن کو کورونا کے خلاف اقدامات کرنے کے لیے ایک کروڑ بھارتی روپے

کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے، سابق کرکٹر نے اپنے ٹوئٹ میں اکشے کو امید کی کرن قرار دیتے ہوئے لکھا کہ گوتھم گھمبیر فاؤنڈیشن کو ضرورت مندوں کی غذا، ادویات، آکسیجن کی ضرورت پوری کرنے کے لیے ایک کروڑ کا اعلان کرنے پر اکشے آپ کا بہت شکریہ۔اکشے کے اس اقدام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے، اداکار کے ایک مداح نے کمنٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہی وجہ ہے کہ اکشے کو انڈیا کا سپر اسٹار کہا جاتا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *