اکشے کمار :زیرو سے ہیرو بننے کا ناقابل یقین سفر

ممبئی(ویب ڈیسک) شاہ رخ خان سمیت بولی وڈ کے کچھ ستارے آج ایک فلم کا کروڑوں روپے معاوضہ لیتے ہیں، تاہم ان ستاروں نے زندگی میں پہلی تنخواہ کتنی وصول کی تھی؟ جواب سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ ایک ویب سائٹ کے مطابق کنگ خان نے زندگی میں پہلی بار

50روپے کمائے تھے۔ وہ معروف گلوکار پنکج اداس کے ایک کنسرٹ میں لوگوں کی رہنمائی کرنے پر مامور تھے جہاں سے انہیں یہ معاوضہ ملا تھا۔آج وہ مبینہ طور پر 100سے 120کروڑ کے درمیان معاوضہ لیتے ہیں۔اداکارہ پریانکا چوپڑا نے 2000میں مس ورلڈ کا ٹائٹل جیتنے کے بعد اپنی پہلی اسائنمنٹ سے پانچ ہزار روپے کمائے تھے۔ اب وہ ایک فلم کا مبینہ طور پر22کروڑ معاوضہ لیتی ہیں۔اکشے کمار بنکاک میں بطور ویٹر کام کرتے تھے جہاں ان کی تنخواہ 1500روپے تھی۔ اب وہ ایک فلم کا 120کروڑ روپے تک معاوضہ لیتے ہیں۔ امیتابھ بچن ایک شپنگ فرم میں کام کرتے تھے۔ ان کی زندگی میں پہلی تنخواہ 500روپے تھی۔ اب وہ ایک فلم کے 18سے 20کروڑ روپے لیتے ہیں۔عامر خان اب ایک فلم کا 50سے 70کروڑ روپے معاوضہ لیتے ہیں لیکن بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ انہیں ان کی پہلی فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ کا صرف11ہزار روپے معاوضہ دیا گیا تھا۔

Comments are closed.