اکشے کمار سیٹ پر سب کو کس ایک ہی نام سے پکارتے ہیں ؟

ممبئی (ویب ڈیسک)اداکارہ سارہ علی خان نے اداکار اکشے کمار سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سارہ خان نے اکشے کمار سے متعلق دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اکشے سر انڈسٹری کے بہت سینئر اداکار ہیں لیکن ہم جب بھی فلم کے سیٹ پر ہوتے ہیں تو ہنسی

خوشی کا ماحول بنا ہوا ہوتا ہے اور سب اسی طرح رہتے ہیں، اُن کا رویہ بھی سب کے ساتھ اس طرح کا ہے کہ پتا ہی نہیں چلتا کہ وہ سینئر ہیں۔سارہ خان نے یہ بھی کہا کہ اکشے کمار کی خاص بات یہ ہے کہ سیٹ پر نہ صرف مجھ سے بلکہ اسپاٹ بوائے سے لے کر ہدایت کار تک وہ سب کو مالک کہہ کر مخاطب کرتے ہیں تو یہ سب دیکھ کر بہت خوشی سی محسوس ہوتی ہے۔واضح رہے کہ ان دنوں آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’اترنگی‘ میں سارہ خان اور اکشے کمار مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

Comments are closed.