اکشے کمار نے مجھے خفیہ طور پر فون کیا اور کہا کہ ۔۔۔۔۔۔

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کوئین اور متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے دعویٰ کیا ہے مجھے اکشے کمار اور کئی دیگر اداکاروں کے خفیہ فون آئے ہیں۔انہوں نے مجھے سے گفتگو کے دوران تھلاوی میں میری پرفارمنس کی تعریف کی تاہم یہ لوگ کبھی بھی کھل کر ایسا نہیں کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کنگنا رناوت نے اکشے کمار سمیت بالی ووڈ کے کئی بڑے ستاروں کے خفیہ فون آنے کا انکشاف کیا۔انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ یہ سب بڑے بڑے اسٹار اداکار میری تعریف کھل کر عوامی سطح پر نہیں کرسکتے کیوں کہ انہیں فلم ورلڈ کا خوف لاحق ہے۔بالی ووڈ کوئین نے مزید کہا کہ مجھے تھلاوی میں عمدہ پرفارمنس پر ہر طرف سے تعریفی کلمات سننے کو مل رہے، کئی بڑے اسٹاروں نے خفیہ کالیں کی اور پیغامات بھی بھجوائے ہیں۔انہوں نے اپنے پیغام میں اکشے کمار کا تذکرہ خاص طور پر کیا، لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس راز سے پردہ اٹھادیا کہ یہ لوگ مجھے خفیہ کال یا پیغام کیوں بھجوارہے ہیں۔کنگنا رناوت نے کہا کہ میری تعریف کیے جانے پر کچھ لوگ پریشانی میں مبتلا ہوسکتے ہیں اس لیے میرے کام کو خفیہ کالز اور پیغامات کے ذریعے سراہا جارہا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *