اگر حالات یہی رہے تو اگلے الیکشن میں کیا اپ سیٹ ہونے والا ہے ؟

کراچی (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال مہنگائی میں اضافہ اور دوسری جانب اپوزیشن کا حکومت مخالف تحریک کا اعلان حکومت کے لئے زیادہ مشکل کیا ہے کے جواب میں تجزیہ کاروں نے کہا کہ حکومت اگر غیر مقبول ہورہی ہے توصرف مہنگائی

کے طوفان کی وجہ سے ہورہی ہے۔تجزیہ کاربینظیر شاہ نے کہا کہ روز مرہ کی ضرورت کی اشیا کے علاوہ دوائیوں کی قیمتیں بھی بہت بڑھ گئی ہیں ۔ادویات کی تیاری کے لئے خام مال درآمد کیا جاتا ہے اس کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ آپ قیمتوں میں50 یا100 فیصد بڑھا دیتے مگر یہاں تو آپ نے300فیصد اضافہ کردیا ہے۔منصوبہ بندی کا فقدان ہے جس کی وجہ سے اشیاء ضرورت کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا کہ یہ حکومت اگر غیر مقبول ہورہی ہے توصرف اس مہنگائی کے طوفان کی وجہ سے ہورہی ہے۔ادویات کی مافیا بہت مضبوط ہے قیمتوں میں تقریباً400فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔اگر چند مہینے مزید مہنگائی میں اضافہ جاری رہتا ہے تو اپوزیشن کی تحریک تو ایک طرف رکھیں آپ غیر مقبول ہوتے رہیں گے۔ہوسکتا ہے کہ عوام کا غصہ سڑکوں پر نظر نہیں آئے مگر آپ کو الیکشن میں اس بات کا اندازہ ہوجائے گا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *