اگر ٹیکس لینا تمہارا حق ہے تو بدلے میں کچھ لینا ہمارا بھی حق ہے ۔۔۔۔۔

لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار حسن نثار اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔اپنے مشیر خزانہ شوکت ترین کے بیان سےکشید کی گئی ایک اخباری سرخی…….’’ٹیکس لینا حکومت کا حق ہے‘‘وزیر خزانہ نے سو فیصد سچ کہا لیکن یہ ایک بہت ہی ادھورا سچ ہے کیونکہ ’’اگر ٹیکس لینا حکومت کا حق ہے‘‘

تو عوام کو کچھ نہ کچھ دینا بھی حکومت کافرض ہے کیونکہ جہاں ’’حقوق‘‘ ہوتے ہیں ان کے ساتھ کچھ ’’فرائض‘‘ بھی ہوتے ہیں مثلاً تعلیم، علاج، تحفظ جبکہ پورے ملک میں یہ تمام تر ’’فرائض‘‘بھی عوام ہی کے ذمہ ہیں۔ عوام اپنے بچے خود پڑھاتے ہیں( یا آوارہ چھوڑ دیتے ہیں)بیمار ہوں تو علاج خود کرتے کراتے ہیں (یا چپکے سے چل بستے ہیں) اور جہاں تک تعلق ہے تحفظ کا تو کوئی ایک ڈھنگ کی ہائوسنگ سوسائٹی بتائیں جہاں عوام نے پرائیویٹ گارڈز نہ رکھے ہوئے ہوں ( باقیوں کا اللہ حافظ)

Comments are closed.