اگر پاکستانی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ جیت گئی تو یہ فتح کس کے نام کی جائے گی ؟

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹر آصف علی نے نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے نہ صرف حریفوں کے چھکے چھڑائے بلکہ ان کے جبڑوں سے فتح بھی چھینی۔ایونٹ میں اب تک آصف علی ناقابل شکست رہے ہیں انہوں نے 19 گیندوں پر 7 چھکے لگائے جب کہ بھارتی ٹیم نے 240 گیندوں پر

صرف 6 چھکے لگائے۔آصف علی نے افغانستان کے خلاف 7 گیندوں پر 25 رنز بنا کر سب کو حیران کر دیا تھا۔فنشر کہلانے والے آصف علی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ قومی کھلاڑیوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اگر پاکستان ورلڈکپ جیت جائے تو یہ فتح ان کی بیٹی کے نام کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہر والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی اولاد خوش رہے انہیں کوئی تکلیف نہ ہو میری بیٹی کئی ماہ تک زیرعلاج رہی، 20 سے 25 ڈاکٹرز تبدیل کیے تکلیف کی وجہ سے بیٹی کئی کئی راتیں نہیں سوتی تھی تو اللہ سے دعا کرتا تھا کہ بیٹی کی تکلیف دور کر دے یا پھر اپنے پاس بلا لے۔یاد رہے کہ آصف علی کے لیے پچھلے چند ماہ بہت تکلیف دہ تھے کیونکہ ان کی ڈیڑھ سالہ بیٹی سرطان کے مرض میں مبتلا تھیں جو بعد میں انتقال کرگئیں تھیں۔آصف علی آج بھی اپنی بچی کا غم نہیں بھلا سکے ہیں لیکن ساتھ ہی وہ اپنی اس ذمہ داری سے بھی غافل نہیں ہوئے جو انھیں پاکستانی بیٹنگ کو مستحکم کرنے کی صورت میں ملی ہے۔

Comments are closed.