اگلا الیکشن : الیکشن سے 6 ماہ قبل کیا ہونیوالا ہے ؟

کراچی (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ شہباز شریف حکومت تبدیل کرنے کا فارمولا بہت پہلے سے جانتے ہیں۔کیا شہباز شریف بلاول کی رائے سے متفق ہو ں گے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ

اگلے الیکشن سے چھ مہینے قبل فیصلہ ہوگا کہ پنجاب میں کون جیتے گا نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان بیانیہ کا اختلاف ہمیشہ سے رہا ہے۔نواز شریف کا مسئلہ یہ ہے کہ ان کی حکومت مفاہمت کے تحت بنتی ہے لیکن پھر وہ مزاحمت شروع کردیتے ہیں۔لیگ نے کافی مزاحمت کرلی اب انتخابی عمل کا حصہ بننا ہوگا۔

Comments are closed.