اگلا الیکشن ضرور لڑوں گا ، لیکن کس جماعت سے ؟

لودھراں (ویب ڈیسک)تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رہنما جہانگیر خان ترین نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔کہروڑپکا میں میڈیا سے گفتگو میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی کنٹرول نہیں کرسکی اس سے عوام کو بہت تکلیف ہے۔حکومت کو سارے کام چھوڑ کر مہنگائی کنٹرول کرنے کی کوشش کرنی چاہیے‘

مہنگائی سپلائی اور ڈیمانڈ سے کنٹرول ہوتی ہے‘بروقت برآمدات کے اہم فیصلے ہوجاتے تو چینی اور گندم سمیت دیگر مسائل نہ ہوتے۔انہوں نے مزید کہا کہ احمد محمود میرے برادر نسبتی ہیں، ان کے ساتھ ملاقات یا سفر کوئی مسئلہ نہیں تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وہ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کررہے ہیں۔جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہ کوشش ہے لودھراں میں ترقیاتی کام ہوں، فنڈز پنجاب حکومت نے دینے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میری جماعت ہے ہم سب تحریک انصاف میں ہیں۔ اس مرتبہ الیکشن میں ضرور حصہ لوں گا۔الیکشن پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے ہی لڑوں گا