اگلا وزیراعظم بننے کا زیادہ حقدار کون ہے ؟ شاہد خاقان عباسی کا حیران کن بیان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے شہباز شریف ہی ہمارے وزیر اعظم ہونگے کیونکہ وہ پارٹی کے صدر ہیں ،لیکن پھر بھی جب الیکشن کا اعلان کیا جائیگا اس وقت پارٹی مشاورت کیساتھ ہی فیصلہ کرے گی ۔مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے وزیر اعظم سے

متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب الیکشنز کا اعلان کیا جائیگا ا س وقت پارٹی فیصلہ کرے گی کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے وزیراعظم کس کو نامزد کیا جا تا ہے ویسے اگر دیکھاجائے تو پارٹی کے صدر ہی اس جماعت کی طرف سے وزیر اعظم کے امیدوار ہو تے ہیں ۔لیکن اس سلسلے میں جب گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے وزیر اعظم کے امیدوار کا پوچھا گیا تو انہوں نے کہا جب الیکشن کا اعلان کیا جائیگا اس وقت تمام سیاسی پارٹیوں کی طرف سے اپنے اپنے امیدوار کا اعلان کیا جا تا ہے تو مسلم لیگ ن بھی متفقہ طور پر اپنے امیدوار کا اعلان کر دیگی ،صحافی نے اصرار کرتے ہوئے دوبارہ پوچھا کہ آپ کلیئر بتا دیں کہ شہباز شریف ہی مسلم لیگ ن کی طر ف سے نئے وزیر اعظم ہونگے یانہیں ،جس پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپ کو اتنی جلدی کیا ہے ؟مریم نواز کا کہنا تھا ابھی الیکشن آنے دیں ،کسی دوسری سیاسی پارٹی نے ابھی اپنے وزیر اعظم کا اعلان نہیں کیا جب وقت آئے گا پارٹی مشاورت کیساتھ وزیر اعظم کے امیدوار کا اعلان بھی کرینگے ،اگر نواز شریف پارٹی صدر شہباز شریف کو وزیر اعظم کیلئے نامزد کرتے ہیں تو یقینی طور پر مسلم لیگ ن کی پوری قیادت شہباز شریف کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہو گی ۔یاد رہے کہ کافی عرصے سے شہباز شریف اور مریم نواز میں دوریاں اور اختلافات ہر جگہ سیاسی بحث و مباحثوں کا ہاٹ ٹاپک ہوتے ہیں ۔

Comments are closed.