اگلے صدر جوبائیڈن کے لیے نئی مشکل کھڑی ہو گئی

واشنگٹن (ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیر دفاع مارک ایسپر کو برطرف کیے جانے کے ایک روز بعد صدر کے قریب سمجھی جانے والی تین شخصیات کو پنٹاگون کے کلیدی عہدوں پر تعینات کر دیا گیا ۔ان افراد میں امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز سے ماضی میں

وابستہ رہنے والے تجزیہ کار اور سابق فوجی افسر انتھونی ٹاٹا کو انڈر سیکریٹری آف ڈیفنس فار پالیسی تعینات کیا گیا ہے۔انتھونی ٹاٹا کی نامزدگی کو سینیٹ نے اُن کے اسلام سے متعلق متنازع بیان پر منظوری نہیں دی تھی۔ایزرا کوہن کو انڈر سیکریٹری فار انٹیلی جنس جوزف کیرنان کے استعفے کے بعد اُن کی جگہ قائم مقام چارج دیا گیا ہے۔یہ تبدیلیاں مارک ایسپر کو ہٹائے جانے اور اُن کی جگہ کرسٹوفر ملر کو قائم مقام چارج دینے کے بعد سامنے آئی ہیں۔کرسٹوفر ملر نے کاش پٹیل کو اپنا چیف آف اسٹاف مقرر کیا ہے ان سے قبل جین اسٹیورٹ سابق وزیر دفاع مارک ایسپر کے ساتھ یہ خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *