اگلے چند ماہ میں کیا حالات ہو سکتے ہیں ؟

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کے مطابق 70 دن بعد ملک میں کورونا وائرس کے نئے مریضوں میں اضافے کی شرح اب تین فیصد سے تجاوز کر چکی ہے۔ ملک میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور اموات میں بتدریج اضافے کے بعد حکام کی جانب سے یہ تشویش ظاہر

کی جا رہی ہے کہ پاکستان کو کورونا وائرس کی دوسری لہر کا سامنا ہے۔نئے مریضوں میں تین فیصد کی شرح کا مطلب یہ ہے کہ ہر 100 مشتبہ کیسز میں سے تین کیسز مثبت آ رہے ہیں۔ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیشِ نظر ملک میں اس عالمی وبا سے نمٹنے والے قومی ادارے این سی او سی نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کے ایسے شہر جہاں کیسز مثبت آنے کی شرح دو فیصد سے زیادہ ہے وہاں عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی ہو گا۔وفاقی وزیر اسد عمر کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگرچہ این سی او سی نے زیادہ خطرے والی عوامی سرگرمیوں پر پابندیاں سخت کر دی ہیں تاہم، بیماری کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو صرف اسی صورت میں قابو کیا جا سکتا ہے جب لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔گذشتہ روز این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ پابندیوں کا اطلاق ایسے علاقوں پر ہو گا جہاں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اور وہاں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے تحت تمام کاروباری سرگرمیاں جن میں ریستوران، مارکیٹ، شاپنگ مال، شادی ہال وغیرہ رات دس بجے اور تفریحی مقامی شام چھ بجے بند کیے جائیں گے۔تاہم ہسپتال، کلینک اور میڈیکل سٹورز پر ان پابندیوں کا اطلاق نہیں ہو گا۔جن شہروں میں نئی پابندیاں نافذ کی جارہی ہیں ان میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور،اسلام آباد، راولپنڈی، گلگت، مظفرآباد، میرپور، پشاور اور کوئٹہ شامل ہیں۔ادھر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے یعنی پانچ یا اس سے زیادہ افراد کے اکھٹے ہونے پر پابندی اور اس کے تحت عوامی مقامات پر ماسک نہ

پہننے والوں کو گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔دوسری جانب کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی بڑھتی تعداد اور دوسری لہر کے خدشے کے پیشِ نظر حکومت پنجاب نے تمام تجارتی سرگرمیاں اور ادارے رات 10بجے بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق:تمام میڈیکل سروسز،فارمیسیز، میڈیکل سٹورز، ٹائر پنکچر شاپس، پھلوں اور سبزیوں کی دوکانیں، تندور، آٹا چکیاں، پوسٹل /کورئیرسروسز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے//ڈرائیور ہوٹل، پیٹرول پمپس، آئل ڈپو، ایل پی جی شاپس اور فلنگ پلانٹس، زرعی آلات ورکشاپس، سپئرپارٹس شاپس،پرنٹنگ پریس بھی مسلسل کام جاری رکھ سکیں گے۔کال سنٹرز (50 فیصد عملے کے ساتھ) اور ریسٹورنٹس سے ٹیک اوے یا ہوم ڈیلیوری سروسز 24گھنٹے کام کر سکیں گے،،تفریحی اور پبلک پارکس صبح 7 بجے سے شام 6بجے تک کھلے رہیں گے۔۔تمام صنعتی سرگرمیاں اور ادارے اس نوٹیفیکیشن سے مستشنٰی اپنا کام پہلے کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق جاری رکھ سکیں گے۔۔اس نوٹیفیکیشن کا اطلاق فوری طور پر لاہور، ملتان اور راولپنڈی ڈسٹرکٹ کے علاقائی حدود پر ہوگا۔۔پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 908 افراد میں وائرس کی تشکیل ہوئی ہے جبکہ 16 افراد انتقال کر چکے ہیں اور 824 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ملک میں اب تک کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 331,108 ہو چکی ہے جن میں فعال متاثرین کی تعداد 11,695 ہے۔کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 6,775 اموات ہو چکی ہیں جبکہ 312,638 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔یاد رہے رواں ہفتے ایک میڈیا بریفنگ کے دوران وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی بظاہر دوسری لہر شروع ہو چکی ہے۔ روزانہ کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور جن اضلاع میں کیسز زیادہ ہیں وہاں کچھ پابندیوں کے لیے غور کیا جا رہا ہے اور کمرشل سرگرمیوں کے اوقات کار میں کمی بھی زیر غور ہے۔این سی او سی میں میڈیا بریفنگ کے دوران ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے، یہ چیز واضح ہوتی چلی جا رہی ہے اور اس کے اعدادو شمار میں بتدریج واضح اضافہ ہو رہا ہے۔ چار سے پانچ ہفتے قبل روزانہ کی بنیاد پر 400-500 کیسز ہوتے تھے جبکہ اس وقت ان کی تعداد روزانہ سات سو سے اوپر آ چکی ہے اور کورونا کے ذریعے ہونے والی اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ گذشتہ کئی ہفتوں میں ہر سو ٹیسٹ میں سے دو فیصد تک ٹیسٹ پازیٹو آنے کی شرح نوٹ کی گئی لیکن اب اس میں اضافہ ہوا ہے اور یہ شرح اب تین فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *