اہلیان لاہور کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

لندن ( ویب ڈیسک) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کیگز فاؤنڈیشن کی جانب سے تعمیر کردہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پرایک تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں گورنر پنجاب، رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد، رکن صوبائی اسمبلی گلریز افضل چن، ڈپٹی کمشنر طارق بسرا، ڈی پی او سید علی رضا نے

شجر کاری مہم کے سلسلے میں دارہ توگہ میں پودے بھی لگائے۔ چوہدری محمد سرور نے تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ پورے پنجاب میں صاف پانی کے پلانٹس لگائیں گے،پہلے مرحلے میں 50لاکھ لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایاجارہاہے، وہ وقت دور نہیں جب پنجاب کے تمام لوگوں کے پاس ہیلتھ کارڈ ہوں گے، ہم ہسپتالوں کےانفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے کے اقدامات کر رہے ہیں اور احساس پروگرام کے تحت بغیر سیاسی تفریق کے اربوں روپے تقسیم کے جارہے ہیں۔کوارڈینیٹر کیگز فاؤنڈیشن فیصل گوندل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم گورنر پنجاب اور دیگر مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، ہم نے مختصر عرصے میں صاف پانی کے تین پلانٹس لگائے ہیں اور سرسبز پاکستان کے لئے پودے بھی لگا رہے ہیں، ہم بلا تفریق لوگوں کی خدمت کرتے رہیں گے۔ ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.