اہم اور امیر ترین ملک کا پاکستانیوں کے لیے شاندار اعلان ،

کراچی(ویب ڈیسک) قطر حکومت نے پاکستانیوں کے لیے آن ارائیول ٹورسٹ ویزا کی سہولت متعارف کرادی جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔قطر جانے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ قطر نے پاکستان کے لیے آن ارائیول ویزا دینے کا اعلان کردیا۔ قطری حکومت کی طرف سے

باقاعدہ تحریری احکامات جاری کردیے گئے اور پالیسی بھی متعارف کرادی گئی جس کے تحت قطر نے پاکستانیوں کے لیے ٹورسٹ ویزا کی آن ارائیول سہولت کا اعلان کردیا۔قطر میں جاتے ہی اب پاکستانیوں کو آن ارئیول ٹورسٹ ویزا دیا جائے گا تاہم اس حوالے سے کورونا منفی رپورٹ ساتھ لانا ہوگی۔ بڑوں کے لیے کورونا ویکسی نیشن جبکہ بچوں کے لیے پولیو ویکسی نیشن کی شرط لازمی ہوگی۔آن ارائیول ویزا کے لیے 100 قطری ریال فیس ادا کرنا ہوگی۔ پاکستانیوں کے پاس 6 ماہ تک کا ویلڈ پاسپورٹ اور ریٹرن ٹکٹ ہونا ضروری ہے۔ سفر کے خواہش مند افراد کو قطر حکومت کی آن لائن ehtraaz.gov.qa پر اپنی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *