اہم ایشو پر (ن) لیگ اور مولانا فضل الرحمٰن کا مختلف موقف

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کے مختلف علاقوں میں کچھ سیٹوں پر ضمنی الیکشن میں حصہ لینے یا نہ لینے پر پی ڈیم ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن و دیگر اپوزیشن جماعتیں کنفیوزن کا شکار ، (ن) لیگ نے حتمی فیصلے کا اختیار مولانا فضل الرحمٰن کو دے دیا ، تاہم کچھ لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے

کہ حکمران جماعت کے لیے میدان کھلا نہیں چھوڑا جانا چاہیے ۔ اس لیتے انکی جماعت ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کی خواہشمند ہے ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور ن لیگ ضمنی انتخابات کے حق میں ہیں جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) اور عوامی نیشنل پارٹی مخالف ہیں جبکہ پی ڈی ایم کی باقی جماعتیں پی ڈی ایم کے فیصلے پرمتفق ہیں۔ اس حوالے سے 2 جنوری کو ہونے والے پی ڈی ایم اجلاس میں اس کا فیصلہ حتمی مشاورت کے بعد کیا جائیگا ۔

Comments are closed.