اہم ترین رہنما نے استعفیٰ دے دیا

جیکب آباد (ویب ڈیسک) ) پیپلز پارٹی (ش ب) کے سینئر ترین رہنما اور میر مرتضیٰ بھٹو مرحوم کے قریبی ساتھی ندیم قریشی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی (ش ب ) ضلع جیکب آباد کے صدر اور میر مرتضیٰ بھٹو کے قریبی ساتھی ندیم قریشی نے اپنے پارٹی عہدے ضلع صدارت سے

استعفیٰ دیدیا ہے، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ندیم قریشی کے پارٹی رہنماؤں سے تنظیمی معاملات پر کافی عرصے سے اختلافات چل رہے تھے جس کی بنیاد پر انہوں نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے، اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر پیپلز پارٹی (ش ب ) کے رہنما ندیم قریشی نے بتایا کہ ذاتی مصروفیات کی بنا پر عہدے سے استعفیٰ دیا ہے ۔

Comments are closed.