اہم ترین صوبے کی حکومت نے اعلان کر دیا

کراچی(ویب ڈیسک) کورونا کی صورتحال کے پیش نظر سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کا دورانیہ دو گھنٹے پر مشتمل ہوگا۔ عملی امتحانات نہیں ہوں گے بلکہ عملی امتحانات اور ان کے نمبروں کو معروضی امتحانات میں شامل کرلیا جائے گا۔50 فیصد امتحان معروضی اور 50 فیصد غیر معروضی امتحانات پر مشتمل ہوگا۔

یہ تجویز پیر کو محکمہ تعلیم کی سب کمیٹی کے اجلاس میں دی جو سیکریٹری اسکول ایجوکیشن احمد بخش ناریجو کی زیرصدارت منعقد ہوا ۔اجلاس میں تجویز پیش کی گئی کہ میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات رواں سال جولائی میں منعقد ہوں گے جب کہ پرائمری اور مڈل کلاسوں کے امتحانات جون کے آخر میں ہوں گے۔موسم گرما کی تعطیلات کا دورانیہ ایک ماہ کردیا جائے گا۔ یہ تعطیلات بھی جولائی ہی میں کی جائیں گی جب کہ نیا تعلیمی سال اگست سے شروع ہوگا۔ موسم سرما کے تعطیلات 25 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.