اہم ترین ملک میں 10 روزہ تعطیلات پر غور

ماسکو(ویب ڈیسک ) روس نے آئندہ ماہ ملک بھر میں دس روزہ عام تعطیل کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ اگر روسی ہیلتھ ایجنسی نے تعطیل کی حمایت کی تو آرڈیننس جاری کر دیں گے۔تفصیلات کے مطابق کرونا وبا پر قابو پانے، اور دوسری ورلڈ وار میں روس کی تاریخی فتح کا جشن منانے

کے لیے روس میں آئندہ ماہ مئی میں 10 روزہ عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ ماسکو میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ہیلتھ ایجنسی کے سربراہ کے ہمراہ انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دس روزہ عام تعطیل پر عمل درآمد مئی کے مہینے میں کیا جائے گا، اگر روسی ہیلتھ ایجنسی نے تعطیل کی حمایت کی تو آرڈیننس جاری کر دیں گے۔ولادی میر پیوٹن نے وبا کے خاتمے کے لیے لوگوں کو کرونا ویکسین لگوانے کی ترغیب بھی دی، انھوں نے کہا کہ عوام بڑھ چڑھ کر ویکسین لگوائیں تاکہ اس عالمی وبا کا خاتمہ جلد سے جلد ممکن ہو سکے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *