اہم حکومتی شخصیت نے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد قاسم مستعفی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کے اہم ساتھی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد قاسم نے ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا۔شہزاد قاسم کوآرڈی نیشن

آن مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ منزل ریسورسز کے معاون خصوصی تھے۔عمران خان نے اپنی کابینہ کے رکن کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے شہزاد قاسم کا استعفیٰ منظور کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے رواں سال شہزاد قاسم کو معاون خصوصی برائے پاور ڈویژن مقررکیا تھا، انہیں معاون خصوصی برائے پاور ڈویژن کا اضافی چارج سونپا گیا تھا۔انہیں اس سے قبل قبل پیٹرولیم بحران کمیٹی کا چیئرمین بھی مقرر کیا گیا تھا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *