اہم خبر آگئی

لاہور(ویب ڈیسک) کے سربراہ سعد حسین رضوی کو رہا کر دیا گیا ہے جبکہ ملک بھر سے گرفتار کئے گئے کارکنوں کو رہا کیا جائے گا۔حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد حسین رضوی کو رہا کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی رہائی حکومت اور ٹی ایل پی کی

مجلس شوریٰ کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں عمل میں آئی ہے۔حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان طے پائے گئے معاہدے کے تحت ملک بھر سے گرفتار کئے گئے کارکنوں کو رہا کیا جائے گا۔ ان کے خلاف درج مقدمات واپس لئے جائیں گے اور جن رہنماؤں کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے ان کے نام اس فہرست سے نکالے جائیں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ رات شیخ رشید نے بتایا تھا کہ حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات کے بعد معاملات طے پا گئے ہیں اور فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے لیے پارلیمنٹ میں قرارداد پیش کی جائے گی۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ کالعدم تحریک لبیک ملک بھر سے تمام تر دھرنے ختم کرے گی اور مسجد رحمتہ للعالمین سے بھی دھرنے کو ختم کیا جائے گا جبکہ بات چیت اور مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھایا جائے گا اور جن لوگوں کے خلاف مقدمات درج ہیں ان کا بھی اخراج کیا جائے گا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *