اہم خبر

لاہور (ویب ڈیسک ) جہانگیر ترین کی زیرصدارت اجلاس کی اندرونی کہانی، ترین گروپ نے علی ظفر کی رپورٹ بجٹ سے پہلے سامنے لانے کیلئے حکومت پر دبائو بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ صبح بینکنگ کورٹ میں پیشی کیلئے دو کوسٹرز پرروانہ ہونے سے پہلے جہانگیر ترین کی زیر صدارت ہم خیال گروپ

کے اراکین کا اجلاس بھی ہوا۔ اجلاس میں دبائو بڑھانے کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گروپ کے اراکین وفاق سے سنیٹر علی ظفر کی رپورٹ جلد سامنے لانے کیلئے رابطہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں رپورٹ کوپبلک نہ کرنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ بجٹ 14جون کو پیش ہونا ہے جبکہ پیشی کی نئی تاریخ 11جون کو ہے۔ یوں محسوس ہو رہا ہے کہ حکومت وقت پاس کر رہی ہے۔ اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ رواں ہفتے وزیراعلیٰ کی جانب سے کئے گئے وعدوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا کہ کون سا وعدہ پورا ہوا ہے اور کون سے وعدے پر وقت گزارنے کی پالیسی چل رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *