اہم سوال پر مریم نواز کا جواب آگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کے مسلم لیگ ن کی طرف سے آئندہ وزیراعظم کے امیدوار ہونے بارے سوال پر پارٹی کی نائب صدر مریم نواز نے واضح جواب دیدیا۔اسلام آبادہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران ان سے شہبازشریف کے وزیراعظم کے امیدوار ہونے

بارے سوال کیاگیا جس پر مریم نواز نے بتایاکہ ” مجھ سمیت ہم سب اور شہبازشریف نے فیصلے کا اختیار میاں نواز شریف کو دے دیا ہے اور اگر پارٹی قائد نوازشریف نے فیصلہ کیا تو میں خوشی کے ساتھ شہبازشریف کے پیچھے کھڑی ہوں گی ۔وزیراعظم کی نااہلی کے کیس بارے سوال پر مریم نواز نے کہا کہ ” اگر کوئی ذاتی نوعیت کا کیس ہے تو کوئی بات نہیں کروں گی “۔