اہم شہر میں دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے کا اضافہ

کراچی (ویب ڈیسک) ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں از خود 20 روپے کا اضافہ کردیا۔ڈیری فارمرز کی جانب سے حالیہ اضافے کے بعد شہر قائد میں فی لٹر دودھ کی قیمت 140 روپے ہوجائے گی۔ ڈیری فارمرز کا کہنا ہے کہ اضافے کا اطلاق 11 فروری سے کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ کراچی میں حکومت کی جانب سے دودھ کی قیمت 96 روپے فی لٹر مقرر ہے لیکن اس کے باوجود پہلے ہی دودھ 120 روپے لٹر میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب انتظامیہ نے ڈیری فارمرز کی اس من مانی پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *