ایران ایسا ملک نہیں جو ایک فون کال پر اپنی پالیسی بدل دے ۔۔۔۔ !!

کراچی (ویب ڈیسک) چین کے وزیرخارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین اور ایران کے تعلقات اسٹریٹجک شراکت داری تک جاپہنچے ہیں جبکہ بیجنگ تہران کیساتھ تعلقات جامع طور پر بہتر کرنے کا خواہاں ہے، ایران ان چند ممالک کی طرح نہیں جو ایک فون پر اپنی پالیسی بدل دے۔

ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق چینی وزیرخارجہ نے یہ بات اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی،اس موقع پر جواد ظریف نے کہا کہ چین اکثر اوقات ایران پر امریکی پابندیوں کیخلاف آواز اٹھاتا ہے اور کبھی کبھار اسے چیلنج بھی کرتا ہے، چین ہمارا مشکل وقت کا دوست ہے ۔برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق ٹی وی پر چین اور ایران کے درمیان اسٹریٹجک اکنامک معاہدے پر دستخط کی تقریب سے قبل چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ موجودہ صورتحال سے ایران اور چین کے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے تاہم دونوں ممالک مستقل اور اسٹریٹجک شراکت دار رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایران دیگر ممالک سے اپنے تعلقات کیلئے فیصلے کرنے میں آزاد ہے اور ان چند ممالک کی طرح نہیں جو اپنی پوزیشن ایک فون کال پر ہی تبدیل کرلیتے ہیں۔ ایران چین معاہدے کے بعد تہران چین کے بیلٹ اینڈ روڈ پراجیکٹ میں شامل ہوگیا ہے جو مشرقی ایشیا سے یورپ تک جائیگا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *