ایسا بیان کہ آپ ساری گیم سے واقف ہو جائیں گے

دوحہ(ویب ڈیسک) قطر میں تالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ جب امریکا سے لڑائی تھی تو وہ ہمارا دشمن تھا لیکن اب حالات یکسر مختلف ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا سے انٹرویو میں ترجمان تالبان سہیل شاہین نے کہا کہ جب امریکا سے افغانستان میں لڑائی تھی تب وہ ہمارا

دشمن تھا تاہم اب لڑائی کا چیپٹر ہی ختم ہوگیا اور امریکا کو بھی سمجھ آگیا کہ مسئلے کا حل مذاکرات میں ہے۔ترجمان تالبان سہیل شاہین نے مزید کہا کہ لڑائی کا دور ختم ہوگیا اور اب نیا دور شروع ہو رہا ہے جس میں امریکا کے ساتھ بہتر تعلقات کی شروعات چاہتے ہیں تاہم یہ امریکا پر منحصر ہے کہ وہ ہمارے ساتھ کام کرکے افغانستان میں غربت کے خاتمے، تعلیم کے شعبے، اور افغانستان کے بنیادی ڈھانچے کو کھڑا کرنے میں مدد کرتا ہے یا نہیں۔ترجمان تالبان نے کہا کہ ہم کسی بھی گروہ کو افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں کرنے دیں گے۔ انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ آئسز کو کنڑ اور ننگرہار میں شکست دی تھی اور اب بھی آئسز پر قابو پانے کی طاقت رکھتے ہیں۔ترجمان تالبان سہیل شاہین نے عبوری حکومت میں افغانستان کی تمام اقوام اور طبقات کی نمائندگی نہ ہونے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت تمام نسلی گروپس کی حمایت سے بنائی گئی ہے ۔ فوری الیکشن کا امکان رد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی آئینی مسودے پر کام جاری ہے۔خواتین کی تعلیم اور ملازمتوں سے متعلق سوال کے جواب میں ترجمان تالبان کا کہنا تھا کہ شریعت کے تحت خواتین کو تمام حقوق دیں گے لیکن اعلیٰ حکومتی عہدوں پر خواتین کی تعیناتی پرعلمائے دین سے مشوروں کے بعد ہی غور کیا جاسکتا ہے۔

One response to “ایسا بیان کہ آپ ساری گیم سے واقف ہو جائیں گے”

  1. Islamic Point View. The Most Afghan Taliban Quran Hafiz &Ulmaye Karam.Prove of Auntenic Hadith Marhoom Famous Scholar Dr Israr Ahmed Was Said .The Last Prophet Of Allah Muhammad (Peace b Uppon Him).said The Good Smell In The East .Lashkar e Khurasan Captured All Arab Countries &All Over the World. Black Paglari Of Afghanistan Taliban. Christian &Jewish Most Afraid From Afghanistan Taliban.