ایسی حقیقت جس سے آپ یقیناً لاعلم ہونگے

پاکستان پر کئی بار دشمنوں نے بری نظر ڈالی، ہمیں نیچا دکھانے کی کوشش کی مگر سب پر اچھے سے واضح ہو گیاکہ ہم وہ لوہے کا چنا ہیں جو آسانی سے کسی کا تر نوالہ نہیں بن سکتے ۔ حریت اور آزادی سےپیا ر ہمیں ہمارے خون میں ملا ہے ۔ کئی

سو برس ہمارے ساتھ رہنے والی اور اکھنڈ بھارت کا نعرہ جپنے والی ہندو قوم جسے آج بھی پاکستان ہضم نہیں ہو سکا، اس نے کئی بار پاکستان کی خود مختاری اور آزادی پر حملہ کرتے ہوئے ہماری پشت میں خنجر گھونپنے کی کوشش کی مگر شاید وہ جانتی نہیں تھی کہ افواج پاکستان ہر دم ہر آن چوکس رہتی ہیں ، نتیجہ سب کے سامنے تھا ۔انہیں منہ کی کھانی پڑی ۔ دشمن ملک کے ساتھ ہونے والی جنگوں میں وطن عزیز کے کچھ بہادر سپاہی تو ایسے بھی تھے جن کی بہادرری کو دشمن ملک نے بھی تسلیم کیا ۔ بہادری کے جوہر دکھانے والے ان سپوتوں کو حکومت پاکستان نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی شجاعت سے منسوب پاکستان کے سب سے اعلیٰ اعزاز ’’نشان حیدر‘‘ سے نوازا ۔ نشان حیدر پانے والے اُ ن جری جوانوں کی تعداد اب تک 11ہے۔ یہ اعلیٰ ترین فوجی اعزازجنگوں کے دوران دشمن افواج سے چھینے گئے ہتھیاروں کی دھات سے بنایا جاتا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.