ایسی طلاق جس نے میاں اور بیوی دونوں کو کنگال کر کے رکھ دیا

لندن (ویب ڈیسک) جج کا کہنا ہے کہ اپنی طلاق کیلئے دو سال تک جنگ کرنے والے جوڑے نے تقریباً ایک ایک پیسہ اپنے وکلاء پر لگا دیا ہے جبکہ اس معاملے کے حل کے بعد ان کے پاس خود کیلئے عملی طو رپر کچھ نہیں بچا ہے۔لندن کے رہائشی 53 سالہ شخص

اور اس کی 50 سالہ بیوی 22 سال بعد علیحدہ ہوگئے ہیں جن کے تین بچے بھی ہیں۔انہوں نے شادی کے اثاثوں پر قانونی لڑائی کے دوران اپنے وکلاء پر دو سالوں میں 5 لاکھ 94 ہزار پونڈز خرچ کردئیےجبکہ اس قانونی لڑائی کے بعد ان کے پاس صرف 5 ہزار پونڈز رہ گئے ہیں۔

Comments are closed.