ایسے ہوتے ہیں انصاف پسند حکمران : کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا اسلاموفوبیا سے متعلق شاندار بیان سامنے آگیا

اوٹاوا (ویب ڈیسک) کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ اسلامو فوبیا ایک حقیقت ہے، نسلی تعصب بھی ایک حقیقت ہے۔کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے اونٹاریو میں جاں بحق افراد کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور وہاں موجود افراد سے خطاب بھی کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تین نسلوں کے غم کو کم کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں، ایسے الفاظ نہیں کہ تکلیف اور کمیونٹی کے غم و غصے کو کم کر سکیں۔کینیڈین وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ خطرات کا شکار کمیونیٹیز کا تحفظ کیا جائے گا، اس غلط رجحان کا مقابلہ کریں گے، انہوں نے کہا کہ ہم مل کر ایکشن لیں گے، اکھٹے آگے بڑھنے کا راستہ نکالیں گے، مسلم کمیونٹی نے اس شہر کو مضبوط کیا، ہم آپ کے ساتھ ہیں۔جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ آپ اکیلے نہیں، تمام کینيڈینز آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمارے درمیان یہ معاہدہ تھا کہ بطور کینيڈین ہم سب ایک دوسرے کا خیال رکھیں گے، مسلم کینیڈینز کے لیے یہ معاہدہ کئی بار توڑا گیا۔وزیرِ اعظم کینیڈا نے کہا کہ جان لیں، آپ تنہا نہیں ہیں، تمام کینیڈین آپ کے ساتھ سوگ منا رہے ہیں، تمام کینیڈین آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *