ایشوریہ رائے اور ابھیشک بچن نے اپنی بیٹی کی سالگرہ کس دھوم سے منانے والے ہیں ؟

ممبئی(ویب ڈیسک) طویل عرصے تک دنیا کو اپنے ملکوتی حسن سے مسحور کرنے والی ملکہ حسن ایشوریا رائے اور انکے بالی وڈ سٹار شوہر ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے آج کل انٹرنیٹ پر چھائے ہوئے ہیں یہ سیلیبریٹی جوڑا اپنی بیٹی ارادھیہ بچن کی دسویں سالگرہ منانے کیلیے مالدیپ میں موجود ہے۔

بیٹی کی سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے اس جوڑے نے مالدیب کے ساحلی مقام پرجو ریزورٹ حاصل کیا ہے اس کا ایک رات کا کرایہ 10 لاکھ بھارتی روپے( 23 لاکھ 62 ہزار پاکستانی) ہے۔جوڑے نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس شان دار ریزورٹ کی تصاویر جاری کی ہے، جس میں مختلف اقسام کے ولاز جن میں ریف واٹر پول، سن سیٹ واٹر پول، لاگون واٹر پول اور مختلف پْر تعیش خواب گاہوں پر مشتمل رہائش گاہ بھی شامل ہے۔ابھیشیک بچن اور ایشوریا بچن کی جانب سے سوشل میڈیا پر ریزورٹس کے مختلف دیدہ زیب مقامات کی تصاویر نے ان کے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

Comments are closed.