ایشوریہ رائے اور مادھوری ڈکشٹ کے چاہنے والوں کے کام کی خبر آگئی

ممبئی (ویب ڈیسک) معروف بولی وڈ فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی جنھوں نے ’پدماوت‘ اور ’دیوداس‘ جیسی فلمیں بنائی ہیں وہ اب پاکستان کے شہر لاہور کے تاریخی محلے ہیرا منڈی پر ایک ویب سیریز سامنے لے کر آ رہے ہیں۔ابھی اس سیریز کا باضابطہ اعلان نہیں ہوا ہے لیکن انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں یہ بات

گذشتہ چند ماہ سے گردش کر رہی ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی ایک بار پھر تاریخی فلم کے اپنے آزمودہ نسخے کو اپنا رہے ہیں اور ایک بار پھر سے ’دیوداس‘ کی جوڑی یعنی سنجے لیلا بھنسالی اور اسمٰعیل دربار ایک ساتھ آ رہے ہیں۔پہلے کہا جا رہا تھا کہ یہ ایک فلم ہوگی لیکن اب پنک ولا ویب سائٹ کی اطلاعات کے مطابق یہ ایک ویب سیریز ہوگی جس میں پہلے سال آٹھ اقساط ریلیز کی جائیں گی۔بعض لوگوں کا خیال ہے کہ اس میں عالیہ بھٹ ہوں گی جو کہ سنجے لیلا کے ساتھ ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ نامی فلم میں گنگو بائی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔جبکہ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ سنجے لیلا کے ساتھ ’پدماوت‘ اور راس لیلا‘ میں کام کرنے والی اداکارہ دیپکا پاڈوکون بھی ہو سکتی ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق ’دیوداس‘ کی اداکارہ ایشوریہ رائے اور مادھوری ڈکشٹ کو بھی اس میں دیکھا جا سکتا ہے۔ایک تازہ رپورٹ کے مطابق ’امراؤ جان‘ کی ریکھا اور ’بازار‘ فلم میں اس طرح کا کردار ادا کرنے والی شبانہ اعظمی ہو سکتی ہیں۔پنک ولا نامی ویب سائٹ کی تازہ رپورٹ کے مطابق اداکارہ سوناکشی سنہا سے اس بارے میں بات کی گئی ہے اور انھوں نے مبینہ طور پر اس کے متعلق زبانی ہامی بھی بھرلی ہے۔

Comments are closed.