ایف آئی اے سے تازہ ترین خبر

لاہور(ویب ڈیسک) ایف آئی اے نے گلوکارہ میشا شفیع کو علی ظفر پر الزام لگانے اور کردارکشی کے جرم میں قصور وار قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق مکمل تفتیش وتحقیق کے بعد ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر یہ کارروائی ڈالنے والی میشا شفیع اور انکے ساتھ دیگر  8 افراد کو قصور وار قرار دیا ہے۔

ایف آئی اے نے عبوری چالان لاہور کی عدالت میں جمع کرا دیا، جس میں میشا شفیع، عفت عمر، علی گل پیر، ماہم جاوید، لینا غنی، حیسم الزمان، فریحہ ایوب اور فیضان رضا کو قصور وار ٹھہرایا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق میشا شفیع نے علی ظفر پر چھیڑنے اور دیگر شرمناک الزامات لگائے لیکن میشا شفیع الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہیں اور کوئی گواہ پیش نہ کرسکیں۔ سائبرکرائم ونگ نے عبوری چالان میں میشا شفیع سمیت 8 افرادکے خلاف کارروائی کی درخواست کی ہے۔

Comments are closed.