ایمانداری اور حب الوطنی کا لیول ہے بھائی :

لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار جاوید چوہدری اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔خان نے آدھی کابینہ غیر منتخب مشیروں کے حوالے کر دی‘ ان ’’نان الیکٹڈ‘‘ حکمرانوں میں چار معاونین خصوصی کے پاس دوسرے ملکوں کے پاسپورٹ ہیں جب کہ دیگر تین مستقل رہائشی ہیں مثلاً ذلفی بخاری وزیراعظم کے انتہائی قریبی دوست ہیں

‘ یہ بلاشبہ ارب پتی ہیں ‘ ان کا سب کچھ برطانیہ میں محفوظ ہے‘ یہ ’’برٹش بارن‘‘ ہیں‘ ان کے پاس اوورسیز پاکستانیوں کی وزارت ہے‘ یہ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے نگران بھی ہیں اور یہ ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے چیئرمین بھی ہیں گویا یہ پاکستان میں سیاحتی پالیسی بھی بنا رہے ہیں۔افرادی قوت کا قبلہ بھی ٹھیک کر رہے ہیں اور یہ بیرون ملک موجود ایک کروڑ پاکستانیوں کے مقدر کا فیصلہ بھی کر رہے ہیں مگر سوال یہ ہے کیا یہ ان تینوں شعبوں کے ایکسپرٹ ہیں‘کیا یہ مائیگریشن‘ سیاحت اور ہیومین ریسورس کے پروفیسر رہے ہیں یا انھوں نے دس بارہ ملکوں کے یہ شعبے ٹھیک کر دیے ہیں یا پھر یہ بین الاقوامی سطح کی کوئی سیاحتی کمپنی چلا رہے ہیں؟ جب کہ حقیقت تو یہ ہے ان کا ان تینوں شعبوں میں کوئی تجربہ بھی نہیں اور یہ برطانیہ کے شہری بھی ہیں‘ان کی واحد کوالی فکیشن وزیراعظم سے دوستی ہے‘ یہ اگر واقعی پاکستان سے محبت کرتے ہیں یا ان کے اندر ملک کی خدمت کے ابال آرہے ہیں تو پھر یہ برطانوی پاسپورٹ پر لات مار کر ہمیشہ کے لیے پاکستان آ جائیں‘ الیکشن لڑیں اور ملک کی خدمت کریں‘ یہ کس کیپسٹی میں تجربے اور تعلیم کے بغیر تین تین عہدوں کو انجوائے کر رہے ہیں‘ حفیظ شیخ وزارت خزانہ چلا رہے ہیں۔ان کی مستقل رہائش بھی امریکا میں ہے‘ یہ ساڑھے 13 کروڑ روپے کے مالک ہیں لیکن آپ پاکستان سے ان کی دل چسپی کا لیول ملاحظہ کیجیے‘ ان کے ایک اکاؤنٹ میں 16 ہزار روپے اور دوسرے میں 9 ہزار روپے ہیں باقی سارا سرمایہ ڈالرز اور درہم میں ہے گویا ملک کے سیاہ و سفید کے مالک کو خود پاکستانی کرنسی پر اعتماد نہیں‘

Comments are closed.