ایماندار نے قومی خزانے پر ایسا جھاڑو پھیرا ہے کہ ۔۔۔۔۔۔۔

لاہور (ویب ڈیسک) نامور (ن) لیگی رہنما حنا پرویز بٹ اپنے ایک کالم میں لکھتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔معاشی پالیسی کا دیوالیہ پن اسد عمرکی بقراطیوں سے شوکت ترین کے منفی تبصروں تک آن پہنچا ہے،وہ دن بھی قوم دیکھ لے گی جب شبر زیدی کی طرح شوکت ترین بھی بیمار ہوکر حکومتی کشتی سے چھلانگ لگا دیں گے،

ایماندارنے خزانے پر ایسا جھاڑو پھیرا ہے کہ اسکے سفارشی ماتھا پکڑ کر بیٹھے ہیں کہ آئندہ تنخواہوں کا بندوبست کیونکر کریں ؟ اگلے بجٹ میں تنخواہیں کیسے بڑھائیں ؟ جس نے ایدھی تک سے چندہ وصول کیا ہو اس کے لئے سعودیہ سے خیرات میں چاول لینا کون سی بڑی بات ہے؟عوام و خواص سخت غصے میں ہیں کہ ان لوگوںنے ملک کا تک برباد کرڈالا۔تبدیلی کے خواہاں عوام بھی کھلے عام یہ سوال اٹھارہے ہیں کہ کرپشن کی بتی کے پیچھے لگانے والے تین برس میں شریفوں کی 3 روپے کی کرپشن بھی کیوں نہ ثابت کرسکے۔عوام اچھی طرح سے جان چکے ہیں کہ وافر بجلی بنانے کے منصوبے لگانا نواز شریف کا ویژن تھااور اس کی وجہ سے ہی تین سال میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوئی،مریم نواز شریف کے جارحانہ سیاسی انداز پر تنقید کرنے والوں کی سیاسی شکست فاش ہوچکی ہے، وہ مان چکے ہیں کہ نوازشریف کے بیانیے کو جس کامیابی اور خوبصورتی سے مریم نواز شریف نے آگے بڑھایا ہےاسکی مثال نہیں ملتی ہے، حقیقت یہ ہے کہ مریم نواز شریف کی شکل میں پاکستان کو ایک ایسی لیڈر مل گئی ہے جس کی ایک آواز پر عوام باہر نکل آئیںگے، انصافی بھی یہ کہنے پر مجبور ہو گئے کہ جب وہ اپنے حلقوں میں نکلتے ہیں نوازشریف زندہ باد کے نعرے انکے منہ پر پڑتے ہیں ، جیسے ہی بلدیاتی انتخابات ہوں گے انکے ووٹ انکے کارناموں کی عکاسی کریں گے ، آئندہ الیکشن میں مریم نواز شریف نہ صرف مسلم لیگ کی انتخابی مہم چلائیں گی بلکہ مریم کا خطاب حلقہ میں کامیابی کی ضمانت سمجھا جائیگا، جس سے نئی تاریخ رقم ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *