ایما عالم کے دنیا بھر میں چرچے

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان ہونہار بیٹی کے دنیا بھر میں چرچے ،صلاحیتوں کی دنیا معترف ہو گئی ، ایما عالم نے 16 ممالک کے 300 سے زائد ذہین افراد کو شکست دے کر ورلڈ میموری چیمپئن شپ جیت لی، ایما عالم نے یادداشت کے مقابلوں میں کئی عالمی ریکارڈز بھی توڑے ہیں۔

لندن میں ہونے والی سال 2020ء کی ورلڈ میموری چیمپئن شپ میں ایما عالم، سیدہ کِسا زہرہ، عبیرہ اطہر اور سید نبیل حسین پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ذہانت اور یادداشت کے مختلف مقابلوں میں پاکستانی ٹیم نے مجموعی طور پر 13 میڈلز جیتے اور 4 عالمی ریکارڈز توڑے، گلوبل میموری چیمپئن شپ میں چین، بھارت، ملائیشیا، قطر، مصر، امریکا اور برطانیہ سمیت 16 ممالک کے 300 شرکاء نے حصہ لیا ہے۔

Comments are closed.