ایم کیو ایم کا بھارت سے پیسے لیتی ہے : پیسہ وصول کرکے الطاف حسین کو دینے والا گواہ بن کر منظر عام پر

لاہور (ویب ڈیسک) ایم کیو ایم لندن کے سابق رہنما محمد انور نے انکشاف کیا ہے کہ ایم کیو ایم کا بھارت سے پیسہ لینے کا معاملہ حقیقت ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بھارتی حکومت سے پیسے لے کر ہمیشہ پارٹی قیادت کو دیے،

عمران فاروق کی موت سے میرا کسی بھی قسم کا تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو بھی ڈاکٹر عمران فاروق کے کیس کی تحقیقات میں شامل کرنا چاہیے۔محمد انور کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات خراب کرنے کے تمام کاموں میں ایم کیو ایم پاکستان ملوث تھی، یہ کام کرنے والے آج معزز بنے بیٹھے ہیں، حقائق سامنے لانے کے لیے پاکستانی حکام کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ 90ء کی دہائی کی ابتدا میں ندیم نصرت نے بھارتی سفارت کار سے میری ملاقات کرائی، بھارتی سفارت کار سے پارٹی کے حکم پر وسطی لندن میں ملاقات کی تھی۔ایم کیو ایم لندن کے سابق رہنما محمد انور نے کہا کہ بھارتی حکومت سے پیسے لے کر ہمیشہ پارٹی قیادت کو دیے، بھارت سے لی گئی رقم کا ایک روپیہ بھی زندگی بھر اپنی ذات پر خرچ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت سے تعلقات کے حوالے سے صرف مجھے الزام دینا سراسر غلط ہے، ڈاکٹر عشرت العباد کا ایم آئی سکس کے حوالے سے میری تصاویر کے بارے میں دعویٰ بے بنیاد ہے۔محمد انور نے کہا کہ میرے والد نے پاکستان کے لیے جیل کاٹی، سسر بانیانِ پاکستان میں شامل تھے، حقائق سامنے لانے کے لیے پاکستانی حکام کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہوں، ہمیشہ پاکستان کی خدمت کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عمران فاروق کو ذلیل کر کے پارٹی سے نکالا گیا، معطل کرنے کا مقصد ہی ذلیل کرنا تھا، ایم کیو ایم کے ’پارساؤں‘ کی کارستانیوں کا الزام مجھ پر دھرنا ناقابلِ برداشت ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.