این اے 133 کا ضمنی الیکشن رکوانے کے لیے پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن سے رابطہ کر لیا

لاہور(ویب ڈیسک)حکومت پنجاب نے لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133کے ضمنی انتخاب ملتوی کروانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رابطہ کرلیا۔محکمہ داخلہ پنجاب نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کوخط لکھا جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم نے خطرناک لانگ مارچ شروع کررکھا ہے اور مظاہرین کےساتھ تصادم

سے کئی پولیس اہلکار جان بحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ 19 نومبرکو خادم حسین رضوی کی برسی بھی ہے، امن وامان کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔