این اے 249 کراچی کے ضمنی الیکشن کے لیے ایک اور دبنگ امیدوار سامنے آگیا

کراچی (ویب ڈیسک)پاک سرزمین پارٹی(پی ایس پی) کے سربراہ سید مصطفی کمال نے کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 سے ن لیگی امیدوار مفتاح اسماعیل کےمقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کرتےہوئےکہاہےکہ مجھ پرمہاجروں سے غداری کا الزام اس لئے لگایا جاتا ہے کیونکہ میں سب کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کرتا ہوں۔

لیاقت آباد ٹاؤن کی یوسی35میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سید مصطفی کمال نے کہا کہ مصطفی کمال کو مہاجروں کا غدار اس لیے کہا گیا کیوں کہ وہ مہاجروں کے ساتھ تمام زبانیں بولنے والوں کو گلے لگانے کی بات کرتا ہے، اگر یہ کام کرنا جرم ہے تو میں مانتا ہوں کہ میں غدار ہوں ۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے مفتاح اسماعیل کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *