این سی او سی نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) این سی او سی نے ملک بھر میں عالمی وبا سے بچاؤ کے لیے خصوصی ویکسی نیشن مہم کا آغاز کردیا ، ویکسین نہ لگوانے والوں کو موقع پر ہی ویکسین لگائی جائے گی۔وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں عالمی وبا

کی صورتحال اور ویکسینیشن پر بریفنگ دی گئی اور وبا کی نئی قسم اومی کرون سے متعلق صوبوں کو زیادہ فوکس کرنے کی ہدایت کی گئی ۔این سی او سی نے ویکسینیشن کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس متعلق حکام اور صوبوں کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔این سی او سی نے بتایا کہ ملک بھر میں 40 ویکسیشنین کال سینٹر قائم کر دیئے گئے ہیں، تمام صوبے دور افتادہ علاقوں کیلئے ویکسینیشن کی خصوصی مہم شروع کریں گے، نئے ویرینٹ کے حوالے سے صوبائی نمائندوں کو زیادہ فوکس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اجلاس میں 3 کیٹیگریز کیلئے ویکسین کے بوسٹر شاٹ کی منظوری دی گئی ہے، 50سال سے زائد عمر، ہیلتھ کیئر ورکرز اور کم قوتِ مدافعت والے افراد کو ویکسینیشن مکمل کرانے کے 6 ماہ بعد بوسٹر شاٹ لگایا جائے گا۔این سی او سی اجلاس میں ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد کوموقع پر ہی ویکسین لگانےکا فیصلہ کیا گیا ہے، ویکسینیشن کیلئے خصوصی مہم یکم دسمبر سے شروع کردی گئی ہے، ویکسینیشن ٹیمیں مختلف پبلک مقامات پر موجود رہیں گی۔اجلاس میں حکام کی جانب سے وبا کے پھیلاؤ، اموات اور اسپتالوں میں نئےداخل ہونےوالے مریضوں سے متعلق بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ ویکسینیشن کرانے میں پاکستان کے 40 شہر بہترین یا بہتر قرار پائے گئے ہیں۔این سی او سی اجلاس میں 50 فیصد سے زائد ویکسینیشن کرنے والے 13 شہر بہترین ویکسینیڈ شہر قرار دیئے گئے، ان بہترین ویکسینیٹڈ شہروں میں نارووال، جہلم، اسلام آباد، منڈی بہاؤ الدین، پشاور، بھمبر، باغ، میرپور آزاد کشمیر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، غذر، شگر شامل ہیں۔