ایک امیر لڑکی اور گرم انڈے بیچنے والا

ایک اُبلا انڈہ کتنے کا ہے؟ ” گاڑی روک کر خاتون نے بوڑھے غریب سے پوُچھا”15 روپے کا ایک بیٹی۔۔۔ بزرگ نے سردی سے ٹھٹھرتی آواز میں کہا۔50 روپے کے 4 دیتے ہو تو بولو۔ ”خاتون بولی”لے لو بیٹی، بزرگ نے یہ سوچ کر کہا کہ کوئی گاہک تو ملا۔اگلےدن خاتون اپنے بچوں کو لےکر

ایک مہنگے ریسٹورنٹ گئی اور سب بچوں کا من پسند کھانا آرڈر کیا، کھانا کھانے کے بعد جب بل 1900 روپے آیا تو پرس سے 2000 روپے نکال کر دیئے اور “Keep The Change” کہ کر چلی گئی۔تو گویا اِس خاتون نے اپنی فتح اِس میں سمجھی کہ جس بوڑھے انڈے بیچنے والے کو زیادہ پیسے دینے چاہیئے تھے تو اِس کا حق دبا لیا، اور جو پہلے ہی بڑے ناموں کے ریسٹورنٹس بنا کر عوام کو لوٹ رہے ہیں اُن کو 100 روپے زیادہ دے دیئے۔کبھی اِن غریبوں سے یہ سوچ کر ہی خریداری کر لیا کریں کہ شاید ہم کسی کی مدد کا سبب بن جائیں۔ سوچیئےگا ضرور۔۔۔۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *