ایک اور بڑا نقصان : اداکار سوشانت سنگھ کے گھر سے ایک اور افسوسناک خبر آگئی

ممبئی(ویب ڈیسک) بولی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بھابھی ان کی موت کا صدمہ برداشت نہ کرسکیں اور سشانت کی موت کی خبر سن کروہ بھی چل بسیں۔سشانت سنگھ کے گھر والے بھی اس خبر پر یقین نہیں کرپارہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سشانت سنگھ کے کزن کی اہلیہ سدھا دیوی اس

صدمے کو برداشت نہ کرسکیں اور سشانت سنگھ کی موت کی خبر سن کر وہ بھی اس دنیا سے چل بسیں۔رپورٹس کے مطابق سدھا دیوی نے سشانت سنگھ کی موت کی خبر سن کر کھانا پینا چھوڑدیا تھا اور انہوں نے اس وقت اپنی آخری سانس لی جب ممبئی میں سشانت سنگھ کی آخری رسومات ادا کی جارہی تھیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.