ایک اور تعلیمی ادارے میں لڑکے اور لڑکی کا سر عام عشق کا مظاہرہ ،

لاہور(ویب ڈیسک )یونیورسٹی آف لاہور میں جوڑے کی سر عام اظہار محبت کی ویڈیو سوشل میڈ یا پر وائرل ہونے کے بعد ایک اور پاکستانی یونیورسٹی کے طلباءکی ویڈیو سوشل میڈ یا پر سامنے آگئی جس میں جوڑے نے دیگر طلبا کے سامنے ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کیا۔ لڑکے نے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر

لڑکی کو سرخ گلاب کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے اپنے پیار کا اظہار کیا ، پھر لڑکا لڑکی دونوں کافی دیر تک ایک دوسرے کے ساتھ بغل گیر رہے ۔بظاہر یہ ویڈیو تعلیمی ادارے کی چھت پر بنائی گئی جہاں ان کے ساتھی بھی اس لمحے سے لطف اندوز ہوئے ۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے یونیورسٹی آف لاہور میں اظہار محبت کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچا دیا تھا پھر یونیورسٹی انتظامیہ نے لڑکے اور لڑکی دونوں کو یونیورسٹی سے نکال دیا تھا جس کے بعد سوشل میڈ یا صارفین نے ان کے حق میںآواز بلند کی تھی ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *