ایک اور معروف اداکارہ نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیرباد کہہ دیا

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ماڈل انعم ملک نے ماڈلنگ کے کیرئیر کو خیرباد کہہ کر دین اسلام کے خاطر زندگی گزارنے کا فیصلہ کر لیا۔ماڈل انعم ملک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ ‘میرے حجاب پہننے پر آپ سب کے پیار اور حوصلہ افزائی کا شکریہ’۔ا

نہوں نے کہا کہ لوگ مجھ سے پوچھ رہے کہ آپ نے کیوں ماڈلنگ چھوڑ دی اور حجاب پہننا شروع کر دیا، انشاءاللہ میں اس حوالے سے ضرور بات کروں گی اور آپ سب کو اس سفر کے حوالے سے ضرور بتاؤں گی۔انعم ملک نے کہا کہ ابھی میں بے شمار نئی چیزوں کو دریافت کر رہی ہوں اور ان سب چیزوں کے لیے مجھے مزید وقت چاہیے۔ماڈل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں اور اب وہ حجاب میں ہی اپنی تصاویر شیئر کر رہی ہیں۔علاوہ ازیں انعم ملک نے اپنے انسٹاگرام کے بائیو میں لکھا کہ ‘اور اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے’۔خیال رہے کہ ماڈل انعم ملک متعدد معروف برانڈز اور ڈیزائنرز کے ساتھ کام کر چکی ہیں اور ان کے شوہر جبران راحیل میوزیکل آرٹسٹ ہیں۔قبل ازیں بھارت کے مقبول ترین ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 6 سے شہرت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ ثناء خان نے اسلام کی خاطر شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا۔اداکارہ ثناء خان نے یہ اعلان سوشل میڈیا پر کیا جہاں انہوں نے ایک طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ میری زندگی کا سب سے خوشگوار لمحہ ہے، اللہ اس سفر میں میری رہنمائی کرے‘۔ثناء خان نے انسٹاگرام پر اپنے طویل پیغام کے آغاز میں کہا کہ ’آج میں اپنی زندگی کے ایک اہم موڑ پر آپ سے بات کر رہی ہوں، میں سالوں سے شوبز (فلم انڈسٹری) کی زندگی گزار رہی ہوں اور اس عرصے میں مجھے ہر طرح کی شہرت، عزت اور دولت اپنے چاہنے والوں کی طرف سے نصیب ہوئی جس کے لیے میں ان کی شکر گزرا ہوں لیکن اب کچھ دن سے مجھ پر یہ احساس قبضہ جمائے ہوئے ہے کہ انسان کے دنیا میں آنے کا مقصد صرف یہی ہے کہ وہ دولت اور شہرت کمائے؟‘۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *