ایک اور ہدایت نامہ جاری

لاہور (ویب ڈیسک) وزیرِ تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے پنجاب میں سکول کھلنے کے بعد بھی اسکولوں میں ایک دن میں 50 فیصد بچے آئیں گے۔یہ بات وزیرِ تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے

صورتِ حال کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ اسکول کھلنے چاہئیں، ہم نے تمام اداروں کے ساتھ میٹنگ کر کے ایس او پیز طے کی ہیں۔وزیرِ تعلیم پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبے بھر کے اسکولوں میں ایس او پیز کی سختی سے نگرانی کی جائے گی، جبکہ اسکولوں میں ایک دن میں 50 فیصد بچے آئیں گے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.