ایک ایسا لطیفہ جو آپ کا موڈ خوشگوار کر دے گا

’’لاہور (ویب ڈیسک) خاموش فلموں کے اداکار‘‘ بزدار فرماتے ہیں پی ڈی ایم سن لے 2023ء میں بھی ہم حکومت بنائیں گے ۔ ۔ ایک آدمی سڑک پار کرتے ہوئے ایک اناڑی ڈرائیور کی اندھا دھند تیز رفتار وین کے نیچے آنے سے بال بال بچ گیا مگر سڑک پر گر گیا لوگوں نے اسے اٹھایا وہ اونچی آواز میں رونے چلانے لگا۔

لوگوں نے تسلی دی کہ تم شکر کرو بال بال بچ گئے ہو کچھ نہیں بگڑا صرف گھٹنے ، ٹخنے رگڑے گئے ہیں، کپڑے برباد ہوئے یا تمہارے گھر کا اشیائے خورو نوش کا تھیلا بکھر گیااور برباد ہو گیا مگر تم بچ گئے ہو پھر بھی کیوں رو رہے ہو۔ وہ بولا کہ اب خود تو میں بچ گیا ہوں مال ومتاع برباد ہوا۔ روتا اس لیے ہوں کہ وین کے پیچھے لکھا ہوا تھا پھر ملیں گے۔ عمران حکومت میں عوام کی جو درگت بننا تھی بن گئی۔ ادارے، نظام جو بھی برباد ہونا تھا ہو گیا ۔ جو دھوکہ ،لوٹ مار کے گلشن کا کاروبار چلنا تھا چل گیا مگر یہ کہ آئندہ حکومت بھی ہماری ہو گی مگر جب ’’خاموش فلموں کے اداکار‘‘ نے بھی جن کو ایک گروپ فوٹو میں چہرے پر اظہار تشکر کے بھرپور تاثرات کے ساتھ شہباز شریف کے پیچھے تیسری صف میں کھڑے دیکھا بزدار نے کہا کہ اگلی حکومت بھی بنائیں گے تو یہ لطیفہ یاد آ گیا۔

Comments are closed.